صوابی (اے بی این نیوز)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے حجرہ واقع موضع مرغز (صوابی) پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور پولیس نے چھاپہ مار کر نان کسٹم پیڈ گاڑیاں برآمد کرلی جبکہ اسد قیصر نے عدالت سے ضمانت کے باوجود اپنے گھر پر چھاپے کو بنیادی انسانی حقوق اور پختون روایات کے منافی قرار دیا،سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے حجرے سے چھاپے کے دوران قیمتی امپورٹڈ گاڑیاں برآمد ہوئی ہیں۔ تمام گاڑیوں کی مکمل تفصیلات چیک کرنے اور گاڑیوں کا معائنہ کرنے کے بعد پتہ چلا کہ گاڑیاں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پاکستان کے پاس رجسٹرڈ ہی نہیں ،تمام گاڑیاں غیر رجسٹرڈ اور نان کسٹم پیڈ ہیں،نان کسٹم پیڈ گاڑیوں میں کروڑوں روپے مالیت کی ایک عدد لیکسس V8 نمبر پلیٹ STM-16، ایک عدد ہونڈا Oriel جس پر اسلام آباد نمبر AAS-118 نمبر پلیٹ لگا تھا جبکہ ایک ویگو ڈالا جس پر سرکاری نمبر پلیٹ B-1820 لگا ہوا تھا۔گاڑیوں کو سرکاری تحویل میں لے کر سابقہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ان کے بھائیوں سابق ایم پی اے عاقب اللہ اور عدنان خان کیخلاف تفتیش کا آغاز کردیا ۔ اس موقع پر اسد قیصرنے اپنی ٹویٹس پر جاری پریس ریلیز میں کہا کہ پولیس کے ذریعے ان کے گھر پر چھاپہ مارا چھاپے کے دوران میرے گھر سے دو گاڑیاں زبردستی چھین لی گئی متعلقہ عدالتوں سے تمام جعلی ایف آئی آر میں ضمانت کے باوجود پاونڈری وال کے تقدس کی خلاف ورزی کی جارہی ہے ہماری جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک قانون کی حقیقی جمھوریت کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی کی بحالی نہ ہو ۔
