کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ اُشنا شاہ کو سائیکلون بپرجوائے سے متعلق مذاق مہنگا پڑگیا۔ اُشنا شاہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ پر اپنے مذاقیہ ٹوئٹ میں اپنے شوہر حمزہ امین کو دوسری شادی کی اجازت دیتے ہوئے لکھا کہ میرا طیارہ کراچی کیلئے اُڑان بھرنے والا ہے ،وہاں طوفان آنے کی انتباہ ہے ،میرے شوہر یہ جان لیں ،اگر خدا ناخواستہ ،میرا طیارہ تباہ ہوجائے یا میں زندہ نہ بچوں تو امید کرتی ہوں کہ آپ کو کسی دن کسی نئے ساتھی کے ساتھ خوشیاں نصیب ہو جائیں ، لیکن یادر رکھیں آپ کی نئی ساتھی کبھی بھی میری یعنی اُشنا شاہ جیسی شاندار نہیں ہوسکتی لیکن گزارا کرنا پڑے گا۔اداکارہ نے ٹویٹ کے آخرمیں لکھا کہ مذاق کر رہی ہوں لیکن سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا کہ یہ مذاق کا وقت نہیں ،قدرتی آفات کی باتیں کرنا غلط ہے۔ واضح رہے کہ سمندری طوفان بپر جوائے ،پاکستان کیلئے ایک خطرہ بتایا جا رہا ہے ، جو آج کیٹی بندر سے ٹکرئے گا ، جس سے بڑی تباہی کا خدشہ ہے۔
