اہم خبریں

وہ غذائیں جن میں دودھ سے زیادہ کیلشیئم پایا جاتا ہے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کیلشیئم انسانی صحت کے لیے بہت ضروری ہے ، اس سے ہمارے دانت اور ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں ، اسی کی کمی سے ہڈیوں کی کمزوری کا مرض لاحق ہو جاتا ہے۔ اگر خون میں کیلیشیئم کی مقدار کم ہوجائے تو ہڈیوں سے کیلشیئم خارج ہونا شروع جاتی ہے ۔ کیلشیئم کی مقدار کو برابر رکھنے کیلئے متعدد ادویات لیکن قدرتی طریقہ سے کیلشیئم کا حصول ہی درست ہے۔ آج ہم آپ کو ایسی غذائیں بتائیں گے جس میں دودھ سے زیادہ کیلشیئم پایا جاتا ہے ۔ سب سے پہلے نمبر پر انجیر ہے اگر آدھے کپ میں 360 ملی گرام کیلشیئم پایا جاتا ہے ۔ جبکہ ایک کپ ابلے ہوئی پالک میں 244 ملی گرام کیلشیئم پایا جاتا ہے ۔ اس پالک کی سبزی کو اپنی روز مرہ کی خوراک میں زیادہ شامل کرنا چاہیے کیونکہ اس میں سب سے زیادہ آئرن اور کیلشیئم پایا جاتا ہے ۔

اس کے علاوہ تخم ہالیم میں بھی کیلشیئم کی خاصی مقدار پائی جاتی ہے اگر 100 گرام تخم ہالیم رات کو بھگو کر صبح شربت میں استعمال کیے جائیں تو اس سے 266 ملی گرام کیلشیئم حاصل ہوتا ہے جو لوگ دودھ نہیں پیتے انہیں یہ چیزیں ضرور استعمال کرنی چاہیں۔

متعلقہ خبریں