گلگت (نیوز ڈیسک) آغا خان ہیلتھ سروس پاکستان نے ذہنی صحت کیلئے، تسکین ، ہیلپ لائن قائم کردی۔تفصیلات کے مطابق آغا خان ہیلتھ سروس پاکستان نے آغا خان میڈیکل سنٹر گلگت میں ہیلپ لائن تسکین متعارف کرا دی تاکہ علاقے کے لوگوں کو ذہنی صحت کیلئے بروقت معلومات مل سکیں۔ اس ہیلپ لائن کے ذریعے مقامی زبانیں بولنے والے گلگت بلتستان اور چترال کے تربیت یافتہ ماہرین نفسیات مقامی عوام کو مفت نفسیاتی مدد اور مشاورت فراہم کریں گے۔ واضح رہے کہ اقدام اس لیے کیا گیا کہ گذشتہ کئی ادوار سے روا ں سال گلگت بلتستان میں 220 افراد نے خودکشی کی ہے ، جن میں زیادہ تر نوجوان شامل ۔ واضح رہے کہ پاکستان میں 24ملین افراد کو نفسیاتی مدد کی ضرورت ہے، ہیلپ لائن کا قیام ایک احسن اقدام ہے۔
