باکو(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ آذربائیجان جاری ، آذربائیجان میں ذگولبا صدارتی محل پہنچنے پر صدر الہام علیوف نے پرتاپاک استقبال کیا، وزیرِاعظم کو ذگولبا صدارتی محل میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔
وزیرِاعظم نے آذربائیجان کے قومی قائد حیدر علیوف کے مزار پر حاضری بھی دی ،پھولوں کی چادر چڑھائی اور آذربائیجان کی یادگارِ شہداء کا دورہ بھی کیا۔ واضح رہے وزیراعظم شہبازشریف دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ اورشعبہ توانائی میں تعاون کیلئے آج آذربائیجان کے وزراء وفد سے ملاقات کریں گے۔