اہم خبریں

اسلام آباد ،شہر یار آفریدی کی توہین عدالت کی درخواست ،عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق وزیر داخلہ شہر یار آفریدی کی توہین عدالت کی درخواست ،عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہر یار آفریدی کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئے جس میں اُن کے وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ عدالتی احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جارہی ہے، شہریار آفریدی کو اب بھی اسلام آباد میں متعلقہ عدالت کے روبر و پیش نہیں کیا گیا ، شہر یار آفریدی کے بازو میں بھی تکلیف ہے، ناسب طبی سہولیات بھف فراہم نہیں کی جا رہیں ۔ دلائل سننے کے بعد جسٹس ارباب محمد طاہر نے فیصلہ محفوظ کرکے سماعت 19 جون تک ملتوی کردی ۔

متعلقہ خبریں