کولمبو(نیوز ڈیسک) گنیز ورلڈ ریکارڈ،سرلنکن ڈاکٹرز نے گردے سے 801 گر م کی پتھری نکال لی ۔تفصیلات کے مطابق سرلنکن ڈاکٹرز کا کارنامہ ، ریٹائرڈ فوجی کے گردے سے 5اعشاریہ 26 انچ لمبی پتھری نکال کر پاکستانی ڈاکٹرز کا ریکارڈ توڑ دیا۔ یہ آپریشن یکم جون کو کولمبو آرمی اسپتال میں کیا گیا ۔ واضح رہے کہ اس قبل پاکستانی ڈاکٹرز نے 2008 میں 620 گرام وزنی پتھری مریض کے گردے سے نکالی تھی ۔