اسلام آباد(اے بی این نیوز) وزیردفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے معاشی حالات ابتر ہیں،ہماری معاشی ابتری کا سلسلہ دہایئوں سے ہے،اسحاق ڈار نے ناممکن کو ناممکن بنانے کی کوشش کی،حالات کے مطابق اسحاق ڈار نے اچھا بجٹ پیش کیا،75سال سے ایکسرسائز بجٹ میں تبدیلی لانے کی کوشش نہیں کی گئی،ہماری آمدنی کا 60فیصد سود کی مد میں چلا جاتا ہے،معاشی ابتری وہاں تک پہنچ چکی عوام کا سانس لینا مشکل ہو گیا،جو سود ادا کرنا ہے وہ ہماری آمدنی سے زیادہ ہے،500ارب روپے چوری ہورہا ہے،ہم نے قرض سے زیادہ سود ادا کرنا ہے،پاکستانیوں کا ایک ایک بال قرض میں جکڑاہوا ہے،رئیل اسٹیٹ میں 500ارب سے زائد ٹیکس نہیں دیا جاتا،جو لوگ ٹیکس پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں وہ پارلیمینٹ میں موجود ہیں،لوٹ مار کا بازار گرم ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ،اسٹیل سیکٹر میں 30ارب کی ٹیکس چوری ہے،معاشی تباہی کو ایڈریس نہیں کیا گیا،بعض یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر مدت پوری ہونے کے باوجود عہدہ چھوڑنے کو تیار نہیں،70فیصد آبادی دو سے تین وقت کا کھانا نہیں کھا رہے،ملک میں تمام معاشی بیماریوں کے امراض کا علاج موجود ہے، فارماسٹیوکل سیکٹر میں اربوں کی چوری ہورہی ہے۔ ایک آدمی کیلئے دن دیہاڑے قوانین میں تبدیلی کی جاتی ہے ۔ دوسری جانب غریب دس روپے کی چوری میں جیلوں میں بند ہیں۔ نظام میں تبدیلی لائے بغیر ملک میں تبدیلی نہیں آسکتی۔
