اہم خبریں

اسلام آباد، ایچ آئی وی مریضوں کا عدم علاج ، ہیلتھ کیئر اتھارٹی میدان میں آگئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پرائیویٹ ہسپتالوں میں ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کا علاج نہ کرنے کا انکشاف، ہیلتھ کیئر اتھارٹی نے شہر کے تمام ہسپتالوں کو مراسلہ ارسال کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ایچ آئی وی کے مریضوں کو صحت کی سہولتیں فراہم کی جائیں،۔ہیلتھ کیئر اتھارٹی کا کہنا تھا کہ تمام پرائیویٹ ہسپتال ایچ آئی وی پازیٹو مریضوں کا علاج نہیں کر رہے، تمام ہسپتال ایچ آئی وی کے مریضوں کو دیگر مریضوں کی طرح علاج فراہم کریں۔ہیلتھ کیئر اتھارٹی نے کہا کہہسپتالوں کی تکنیکی معاونت کیلئے ہر ممکن پرعزم ہیں۔ اسلام آباد کے بڑے پرائیویٹ ہسپتالوں نے ایچ آئی وی مریض داخل کرنے کا وعدہ کیا ۔ ایچ آئی وی کے مریض شکایات کے لیے اتھارٹی سے رابطہ کریں، شکایت کنندہ کی شناخت مخفی رکھی جائے گی۔

متعلقہ خبریں