واشنگٹن(اے بی این نیوز)امریکی صدر جوبائیڈن دانتوں کی تکلیف سے چیخ اٹھے ، امریکی صدر دو دنوں میں دو مرتبہ روٹ کینال کے علاج کیلئے ہسپتال پہنچ گئے۔۔ دانتوں کی تکلیف کے باعث ایک اہم تقریب میں شرکت بھی منسوخ کرنا پڑی ، امریکی صدر کو دانت میں درد کی وجہ سے ان کی طبی ٹیم نے ان کا معائنہ کیا اور ان کے دانتوں کی جڑوں کا علاج کیا۔ امریکی صدر کو پھر دانتوں کو درد ہوا۔ ڈاکٹر کیون او کونر نے بتایا کہ طبی ٹیم نے فیصلہ کیا کہ صدر کا اینڈوڈونٹک علاج پیر کو بھی وائٹ ہاؤس میں جاری رکھا جائے گا۔ دانت کے درد کے علاج کے باعث وائٹ ہاؤس میں ہونیوالی ایتھلیٹس کی ایک تقریب میں بھی بائیڈن کی شرکت منسوخ کردی گئی۔
