اہم خبریں

سابق حکومت نے 4 سال نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کی تباہ کن سازش کی، شہبازشریف

اسلام آباد(اے بی این نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کرنل شیر خان شہید روڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میرے لئے خوشی کا موقع ہے کہ آج آئی جے پی روڈ کا نام تبدیل کرکے کرنل شیر خان شہید روڈ رکھا گیا ہے ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سی ڈی اے سمیت اداروں نے سڑک کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا۔ گزشتہ حکومت نے صرف چور چور اور ڈاکو ڈاکو کہہ کہہ کر اقتدار کے مزے لوٹے ، چارسالوں میں عوام کو گمراہ کرنے کیلئے بھرپور مہم چلائی ۔ ، وزیر اعظم شہباز شریف نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر منصوبہ سامنے نظر آ نا چاہئے ،وہی قومیں آگے بڑھتی ہے جو اپنے شہداء کو یا د رکھتی ہیں ،9 مئی کو ہمارے اپنوں نے وہ کا م کیا جو 75 سال سے دشمن نہ کرسکے ،ماضی کی حکومت میں جو منصوبے جو تاخیر کا شکار ہوئے وہ بہت جلد مکمل ہو جائیں گےہر، کا م تب مکمل ہو جاتا ہے جب آپ کے اندر تڑپ ہو ،چیئرمین پی ٹی آئی نے سازشی سائفر لہرا کر ملک کو بدنام کیا ،امریکہ پر الزام لگا کر ،جھوٹا پروپیگنڈا کیا گیا جس سے پاکستان کے وقار کو خاک میں ملایاان کی حکومت نے 4 سال میں روس سے ایک بھی چیز درآمد نہیں کی تھی ہم نے ہمت کرکے روس سے تیل برآمد کیا۔انہوں نے کہا کہ روس سے خام تیل کا جہاز آچکا ہے اور یہ روسی تیل عالمی قیمت سے 15 ڈالر سستا ہے۔ روسی تیل خریدنے سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم ہوئی۔ ملک میں مہنگائی کم کرنے کیلئے ڈالر کی ضرورت ہے ،شاندار بجٹ پیش کرنے پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور اس کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ،امید کرتا ہوں کہ اس طرح ملک کی تر قی کیلئے شب و روز کام جاری رہے گا۔اس ملک کو عزت اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ،پچھلی حکومت نے ملک کو معاشی طور پر بہت بری طرح سے مفلوج کیا ،سابق حکومت نے پونے چار سال صرف قوم کا وقت ضائع کیا ،وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ جس میں سرینگر ہائی وے پر سیونتھ ایونیو اوور ہیڈ برج کا افتتاح اور کیپٹن شیر خان شہید روڈ کی ازسرنو تعمیر کے منصوبے کا افتتاح شامل ہے۔

متعلقہ خبریں