راولپنڈی ( اے بی این نیوز )راولپنڈی میں پو لیس جارئم پیشہ افراد کے خلاف متحرک ہو گئی، منشیات فروشون سے بھاری ،قدار میں منشیات برآمد کر لی گئیں، تہرے قتل کےمجرم کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف بھی وسیع بنیاد پر آپریشن کیا گیا، اور 98 کالے شیشے والی گاڑیوں کو ٹکٹ جاری کئے گئے،مریڑ حسن کے قریب 16 سالہ نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر زخمی ہو گیا،نوجوان ریلوے ٹریک عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آیا،زخمی ہونے والے نوجوان باسط کو ہپستال منتقل کر دیا گیا، جبکہ کوٹلی ستیاں کے علاقے میں خاتون گھر میں کرنٹ لگنے سے جا ں بحقجانبحق ہونے والی خاتون کی شناخت شائلہ رحمان کے نام سے ہوئی،جانبحق ہونے والی خاتون کی لاش کو ہپستال منتقل کر دیا گیا،مورگاہ پولیس نےموٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا ، چوری شدہ 04 موٹر سائیکل برآمد،ملزم کی شناخت حمزہ کے نام سے ہوئی،ملزم کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا،راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائیاں،لیڈی منشیات فروش سمیت11ملزمان گرفتار، 17کلو سے زائد چرس برآمد، ائیر پورٹ پولیس نے ملزم عبدالباسط سے 03کلو780گرام چرس، ملزم طاہر سے01کلو260گرام چرس اورملزمہ حامدہ سے 560 گرام چرس،ٹیکسلا پولیس نے ملزم وقار سے04کلو560گرام چرس،رتہ امرال پولیس نے ملزم کاشف سے01کلو400 گرام چرس، ملزم شیر علی سے01کلو500گرام چرس، ملزم شیر محمد سے01 کلو350 گرام چرس، ملزم قاسم سے01کلو250 گرام چرس، گوجر خان پولیس نے ملزم قاسم سے01 کلو 120گرام چرس برآمدکی،ائیرپورٹ پولیس نے اہم کاروائی کرتے ہو ئے تہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا، اشتہاری مجرم رفیق نے اپنی والدہ اور بہن کے ساتھ مل کر بہن کے سسرسجاول ، ساس فرازنہ اور دیور ابراہیم کو قتل کردیاتھا، واقعہ کا مقدمہ گزشتہ سال تھانہ ائیرپورٹ میں درج کیاگیا تھا، کے مطابق اپنی ساس,سسر اور دیور کے قتل میں ملوث ایک ملزمہ زینب بی بی قبل ازیں گرفتار ہو کر چالان ہوچکی ہے, گاڑیوں میں کالے و رنگین پیپر/راولپنڈی ٹریفک پولیس کی کاروائیاںٹریفک پولیس نے رواں ماہ کالے و رنگین پیپر لگانے پر98گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری۔سی ٹی اوتیمور خان نے بتایا کہ کالے یا رنگین پیپرلگانے والوں کیخلاف کاروائیوں کےلئے سپیشل سکواڈ زبھی تشکیل دیے گئے ہیںکالے یا رنگین پیپر لگانے والوں کیخلاف خصوصی مہم مزید دو ہفتے تک جاری رہے گی۔گاڑیوں میں کالے ورنگین پیپرلگانے سے متعلق قانون میں کو ئی گنجائش نہیں ہے۔کالے پیپر لگانے کے متعلق شہریوں کی طرف سے کسی قسم کا عذرقبول نہیں کیا جائے گا۔گاڑیوں میں کالے پیپر لگانے والوں کیخلاف سخت اور بلا تخصیص قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔