اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے منعقدہ پوسٹ بجٹ چیلنجز کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ یہ بجٹ غریب اور متوسط طبقے کیلئے بنایا گیا ہے اس بجٹ میں سیٹھ کیلئے کچھ نہیں ملے گا یہ سٹر ٹیجی ہے۔ایک سال پہلے ایک فیصد پر پچاس ساٹھ سیٹھوں کو کئی بلین ڈالر دے دیے گئےآج وہ سفید ہاتھی بند پڑے ہیں جس کیلئے وہ پیسے بانٹے گئے تھے ۔ سرکاری ملازمین کے پچانوے فیصد ایک گریڈ سے سولہ گریڈ تک ملازمین کیلئے تنخواہ میں پینتیس فیصد اضافہ کیا ہے جبکہ پنشنرز کیلئے ساڑھے سترہ فیصد اضافہ کیا ہے ،اس بجٹ میں عوام کیلئے فائدہ رکھا گیا ہے، دیہی اور شہری کیلئے الگ الگ فائدہ رکھا گیا ہے۔ وزیر مملکت برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے پوسٹ بجٹ کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں ہم نمبروں کے چکر میں پڑ جاتے ہیں، میں سٹرٹیجی پر بات کروں گا،اس بجٹ میں سیٹھ کیلئے کچھ نہیں ملے گا یہ سٹر ٹیجی ہے۔کسانوں کی پیداواری طاقت بڑھائی ہے تیس سے چالیس فیصد تک پھل سبزی منڈی پہنچنے تک ضائع ہو جاتے ہیں۔کسانوں کو پیسے دئیے جا رہے ہیں کہ چھوٹے چھوٹے کاروبار، کارخانے لگائے جائیں تاکہ شہروں کی بجائے وہیں پر اپنا کام کر سکیں بائیو فیول، بجلی، اور گیس کے ذریعے یہ چھوٹے کارخانے چلائے جائیں گے۔کسانوں کیلئے زراعت میں بیج سے لیکر مشینری تک ہر چیز میں فائدہ دیا گیا ہے ٹیکس کم کئے گئے ہیں تاکہ زراعت کو فائدہ ہو۔بے نظیر انکم سپورٹ کیلئے پچھلے کچھ عرصے میں ایک سو پچاس فیصد سے زیادہ اضافہ کیا گیا ہے جو اب 450 ارب ہے جسے مزید بڑھانے کا سوچ رہے ہیں ملکی معاشی صورتحال کے مطابق جتنی گنجائش تھی اس سے بڑھ کر تنخواہ میں اضافہ کیا ہے تاکہ مہنگائی کا کچھ مقابلہ کیا جا سکے۔کم سے کم اجرت 32000 کر دی گئی ہے اور اب کی بار سختی سے اس پر عملدرآمد کروایا جائے گاصوبوں نے گارنٹی دی ہے کہ کم سے کم اجرت پر عملدرآمد کروائیں گے۔آئی ٹی سیکٹر اور ایس ایم ایز کیلئے سہولیات دی گئی ہیں، فنڈ مختص کیا گیا ہےسٹارٹ اپ فنڈ بنایا گیا ہے اور چاہتے ہیں صاحب حیثیت لوگ بھی فنڈ بنائیں ،تیس چالیس لاکھ سے کاروبار شروع کرنے کیلئے فنڈ بنایا گیا اور تمام فنڈنگ صرف ایس ایم ایز کیلئے ہے۔ہمارے بچے بچیوں میں کوئی کمی نہیں ہے وہ بہت قابل ہیں، انہیں پیسے دیں وہ آپ کیلئے انقلاب لائیں گےآئی ٹی کیلئےکم ٹیکس رجیم جو ختم ہو رہی تھی وہ تین سال کیلئے بڑھا دی گئی ہےآئی ٹی سیکٹر میں سٹارٹ اپ کر رہے ہیں تو کمپیوٹر سے ٹیکس ہٹا دیا گیا ہے۔یہ غریب، تنخواہ دار، پرائیویٹ کام کرنے والوں ، زراعت، ایس ایم ایز، چھوٹے کاروباروں، آئی ٹی سیکٹر کا بجٹ ہے۔
