اہم خبریں

آئی ایم ایف بین الاقوامی سامراجی سازشیوں کا ایجنٹ ہے،رضا ربانی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  )یہ بجٹ بہت سارے طریقوں سے ایک انوکھا بجٹ ہے ،سب سے ہم بات آئی ایم ایف کا طریقہ کار ابھی تک سامنے آرہا ہے ،اگر آپ آئی ایم ایف کی فنڈنگ کو پوری دنیا میں دیکھیں تو شائد آپ کو ایسی صورت حال نظر آئے جو پاکستان میں آرہی ہے ،سینیٹر میاں رضا ربانی نے سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ سٹاف معاہدہ تمام کنڈیشنر مکمل ہونے کے بعد تا حال نہ ہوسکا پری کنڈیشن بھی مکمل کر لی گئی لیکن معاہدہ نہیں ہوسکا آئی ایم ایف ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت یہ سب کچھ کر رہا ہےیہ انوکھی بات نہیں ہے آئی ایم ایف بین الاقوامی سامراجی سازشیوں کا ایجنٹ ہےجو کہ پاکستان اور چین کےسٹریٹیجک تعلقات کے خلاف ایک سازش ہے ہم نے دیکھا کہ پاکستان کے بڑے منصوبے سی پیک کو بھی بند کر دیا گیا اور یہ بھی کہا گیا کہ دیکھا جائے گا کہ پیمنٹ چین کو تو نہیں جائیں گی ؟ حکومت نے جس بات کا اعلان کیا کہ روس سے جو تیل آیا اس کی پیمنٹ چین کی کرنسی میں کی گئی ۔

متعلقہ خبریں