کرا چی ( اے بی این نیوز )سمندری طوفان بائپرجوائے کے پیشِ نظر پاک فوج کی امدادی کاروائیاں جاری
سمندری طوفان سے ممکنہ متاثرہ علاقوں کی طرف اضافی دستے روانہ،ملیر کینٹ سے مزید ٹروپس ساحلی علاقوں کی طرف روانہ کر دیئے گئے،امدادی دستے پی ڈی ایم اے کی سپورٹ میں کیماڑی اور کراچی کے وسطی، غربی اور جنوبی اضلاع میں تعینات کیے جائیں گے
پاک فوج کی طرف سےکیماڑی اور کراچی کے وسطی، غربی اور جنوبی اضلاع میں ریلیف کیمپ بھی قائم کر دئیے گئے
