اہم خبریں

وزیر اعظم شہباز شریف 14 اور 15 جون کو آزر بائیجان کا دورہ کریں گے ، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (   اے بی این نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف 14 اور 15 جون کو آزر بائیجان کا دورہ کریں گےوزیر اعظم یہ دورہ آزربائیجان کے صدر الہام علیوو کی دعوت پر کررہے ہیں ، دورہ میں آزربائیجان سے تعاون سے متعلق ترجیحی شعبوں کے وزرا وزیراعظم کے وفد میں شامل ہونگے ،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم آزربائیجان کے صدر سے وسیع امور پر تبادلہ خیال کریں گے ،وزیراعظم علاقائی و عالمی امور پر باہمی تعاون ، انرجی اور سرمایہ کاری کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

متعلقہ خبریں