اہم خبریں

کراچی کے میئر کے انتخاب کے لیے وفاداریاں تبدیل کی جارہی ہیں ، سینیٹر مشتاق احمد

کراچی (  اے بی این نیوز  )کراچی کے میئر کے انتخاب کے لیے وفاداریاں تبدیل کی جارہی ہیں ،صوبائی حکومت اور پولیس کا استعمال میئر الیکشن کے انتخاب کو مشکوک کرے گا ۔کراچی کا مینڈیٹ چوری کرنے کے لیے جو ہورہا ہے اس کی مذمت کرتا ہوں ۔یہ جمہوریت کا خون ہے ، عوام کا جمہوریت سے اعتماد اٹھ جائے گاحافظ نعیم کے راستے میں روڑے اٹکائے جارہے ہیں ۔ سینیٹر مشتاق کا میئر کراچی کے الیکشن میں مبینہ مداخلت پر سینیٹ سے احتجاجا واک آئوٹ کیا، بعد ازاں سینیٹ کا اجلاس جمعرات کی دوپہر 3 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں