اہم خبریں

چیئرمین نادرااپنے عہدے سے مستعفی،استعفیٰ وزیراعظم کو پیش کر دیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک)چیئرمین نادرا طارق ملک نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا،طارق ملک نے اپنا استعفی وزیراعظم سے ملاقات کے دوران پیش کیا،ذرائع کے مطابق چیئرمین نادرا طارق ملک نے اپنے ہاتھ سے لکھا ہوا استعفی وزیراعظم کو پیش کیا ، وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات میں طارق ملک نے اپنا استعفیٰ جلد از جلد منظور کر نے کی استدعا کی ،ذرائع کے مطابق چیئرمین نادرا طارق ملک مستعفی ہونے کے بعد کوئی بھی سرکاری نوکری نہیں کرینگے ،ذاتی وجوہات کی بنیاد پر چیئرمین نادرا نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا، ذرائع کے مطابق عہدہ چھوڑنے کے بعد طارق ملک اپنے آپکو سماجی خدمات کیلئے وقف کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اورسماجی شعبے ،آئی ٹی آور نوجوانوں کیلئے وہ مختلف ٹرسٹ اور این جی اووز کے ساتھ ملکر کام کرنے کے خواہشمند ہیں

واضح رہے کہ چیئرمین نادرا طارق ملک کا قومی سیاستدانوں سے تعلق اور رابطہ گہرا ہے۔اچانک اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کی اطلاع پر نادرا ہیڈ کواٹر میں ہنگامی صورتحال کاسماں ہے۔افسران اور اہلکار شدید پریشانی اور حیرانی کا شکار ہیں،سوال اٹھائے جارہے ہیں کہ آخر ایسی کون سی ایمرجنسی ہے جس پر چیئرمین کوہنگامی بنیادوں پر مستعفی ہونا پڑ رہا ہے؟

متعلقہ خبریں