ماسکو(نیوزڈیسک)روس سے 1 لاکھ 10 ہزار ٹن ایل پی جی کی پہلی کھیپ طور خم سرحد پر پہنچا دی گئی ہے۔ روس سے ایل پی جی کی پہلی کھیپ طورخم سرحد پہنچا دی گئی ہے، 10 ٹینکرز پر مشتمل قافلہ ترکمانستان سے براستہ افغانستان طورخم سرحد پہنچا۔ایل پی جی روس سے بذریعہ ٹرین ترکمانستان پہنچائی گئی، 1 لاکھ 10 ہزار ٹن ایل پی جی کی یہ پہلی کھیپ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹینکر کا قافلہ طورخم پر کلیئرنس کے سلسلے میں روکا گیا ہے۔
