کراچی (اے بی این نیوز )سمندری طوفان 15 جون کو کیٹی بندر کے علاقوں سے ٹکرا ئے گا،سندھ کے ساحلی علاقے متاثر ہوسکتے ہیں ، چیئر مین این ڈی ایم اے کی پریس کانفرنس کہا امدادی سرگرمیوں کیلئے رضا کاروں سے رابطہ کیاہے، کل تک طوفان کے رخ کا معلوم ہوجائے گا،،شیری رحمان نے کہا سمندری طوفان انتہائی خطرناک،کیٹی بندر سے ضرور ٹکرائے گا،،،سندھ کے ساحلی علاقے ممکنہ طور پر سیلاب سے متاثر ہوسکتے ہیں،اب تک 40ہزار لوگوں کا انخلا کرلیا شہریوں سے اپیل ہے انتظامیہ سے تعاون کریں۔
بلند لہریں طوفانی ہوائیں، سمندری طوفان بپرجوائے کے اثرات سامنے آنے لگ گئے،، کراچی میں گرد آلود ہوائیں چل پڑیں،، ٹھٹھہ میں بادل برس پڑے، اونچی لہروں کے باعث کیٹی بندر اور اطراف میں واقعہ نشیبی بستیاں ڈوبنے کا خطرہ، تیز ہواؤں سے کچے اور بوسیدہ گھروں ،، سولر پینلز کو نقصان کا خدشہ،، سندھ کے متعدد اضلاع میں آج سے تیز ہوائیں چلنے اور بارش کی پیشگوئی،،، ماہی گیروں کو کھلے سمندر میں جانے سے روک دیاگیا، انتظامیہ ہائی الرٹ،، طوفان کے پیش نظر ہائی رسک علاقوں سے لوگوں کی نقل مکانی جاری،، رینجرز بھی پہنچ گئی، محکمہ موسمات کے سائیکلون وارننگ سینٹر نے طوفان کی مسلسل مانیٹرنگ شروع کردی۔انتظامیہ کی پہلی ترجیح لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر نا ہے،امید ہے لوگوں کو زیادہ وقت تک کیمپوں میں نہیں رہنا پڑے گا،وزیراعلیٰ سندھ کا اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کہا جہاں طوفان آنے کا خطرہ ہے وہاں کے مکین گھروں سے نہ نکلیں،وزیراعلیٰ سندھ کا جٹ پاڑا اور چشمہ گوٹھ کا دورہ،،،لوگوں کو اپنے گھروں کو محفوظ بنانے کی ہدایت کر دی۔
