اہم خبریں

گیس کے گردشی قرضے صفر، آئندہ چند دنوں میںعوام کو پٹرولیم پر بڑا ریلیف دینگے،مصدق ملک

اسلام آباد(اے بی این نیوز )وزیرمملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار روس سے تیل پاکستان پہنچا ہے۔روس سے بر آمد شدہ تیل سے جلد عوام مستفید ہوں گےہم نے روس سے ایک لاکھ ٹن خام تیل خریدا ہے ،،ہر روز مجھ سے پو چھتے تھے کہاں ہے تمہا را تیل کا جہاز ،پاکستان کسی کیمپ میں نہیں ہے ،مانتے ہیں مہنگائی ہے اور اس کے لیے کام کر رہے ہیں،آذر بائیجان سے معاہدہ ہو چکا ہے ،ہر مہینے ایک ایل این جی دے گا،روس سے در آمد شدہ تیل سے جلد عوام مستفید ہوں گے،ملکی گیس کے گردشی قرضے کو صفر کر دیا ہے ۔یورپی ممالک کو دعوت دی ہے کہ وہ پاکستان میں ایل این جی کے کار خانے لگا ئیں ۔ہماری ہر پالیسی کا محور پاکستان کی ترقی ہے ۔ہم نے امیر اور غریب کے لیے الگ الگ ٹیرف مقرر کیا ہے۔انہوں نے کہا تھا ہم روس سے بات کر کے آئے ہیں۔روسی سفیر نے کہا ہماری تیل سے متعلق کوئی بات نہیں ہو ئی تھی۔کوشش ہے کہ ریفا ئنری کا 10 ملین کا پرا جیکٹ منظور کرا کر جائیں ۔

متعلقہ خبریں