اہم خبریں

سعودی جنرل ایوی ایشن سول ایویشن کا وفد پاکستان پہنچ گیا

لاہور(اے بی نیوز)سعودی جنرل ایوی ایشن سول ایویشن ’’گاکا ‘‘کا ایوی ایشن سیفٹی وفد دوسرے مرحلے میں پاکستان پہنچ گیاآٹھ رکنی ٹیم لاہور پہنچ گئی۔ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی (ریگولیٹری) اور لاہورایئرپورٹ انتظامیہ نے ٹیم کا استقبال کیا۔ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سعودی مہمانوں کو تمام ایئرپورٹس پر ممکن تعاون فراہم کیا جائے،’’گاکا‘‘سیفٹی اسسٹنٹ ٹیم نے لاہور سے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا ۔ ٹیم کو ایئرپورٹ اور حفاظتی اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔’گاکا‘‘سیفٹی اسسٹنٹ ٹیم اے ایس ایف، ایئرلائنز، گراؤنڈ ہینڈلنگ ایجنسیز کی جانب سے کئے گئے سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لے گی۔سعودی سیفٹی ٹیم کارگو ایجنٹس اور کیٹرنگ سمیت سیکیورٹی سروس فراہم کرنے والوں کے حفاظتی اقدامات کی افادیت کا جائزہ بھی لے گی۔۔ٹیم اس دوسرے مرحلے میں سیالکوٹ اور ملتان ایئرپورٹس کا بھی معائنہ کرے گی۔ تیسرے مرحلے میں اسلام آباد اور پشاور کے ہوائی اڈوں پر سیکیورٹی انتظامات کا معائنہ بھی کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں