ٹھٹھ(نیوزڈیسک) سمندری طوفان کا خطرہ ،ساحلی پٹی سے شہریوں کا محفوظ مقامات کی طرف انخلاء جاری۔ تفصیلات کے مطابق آج ڈی جی رینجرز سندھ نے ٹھٹھہ ،بدین ،شاہ بندر اور سجاول کی ساحلی پٹی کا ہنگامی دورہ کیا ، شہریوں کو محفوظ مقامات کی طرف انخلاء کرنے کی ہدایات دیدیں ۔ انخلاء کیلئے لاؤڈ اسپیکر پر اعلانات بھی کرائے گئے۔ڈی جی رینجرز نے فری میڈیکل کیمپ، امدادی اشیاء کی منظم ترسیل کیلئے کنٹرول روم بھی قائم کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔
