کراچی(نیوزڈیسک) سمندری طوفان کا خطرہ ، محکمہ صحت نے 20 سے زائد اضلاع میں اپنے فوکل پرسن تعینات کر دیئے ۔ یہ تعیناتی دوسرے اداروں سے معاونت اور فوری معلومات کی فراہم کے لیے کی گئی ہے ۔ محکمہ صحت نے ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام پیرامیڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردیں اور انہیں الرٹ رہنے کا حکم دیدیا ۔ سندھ کے 4 ہزار 739 ڈاکٹر اور 12 ہزار سے زائد پیرا میڈیکل اسٹاف آن الرٹ ہے جبکہ 1122 کی 322 ایمبولینس بھی روڈ پر موجود ہیں۔ سب انتظامات پر نظر رکھنے کے لیے محکمہ صحت نے ڈی جی ہیلتھ آفس میں کنٹرول روم قائم کردیا۔
