اہم خبریں

ڈاکٹر امجد مسلم لیگ( ق) کا ایڈیشنل سیکرٹری جنرل نامزد

لاہور(اے بی این نیوز)مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور چیف آرگنائزر چوہدری سرور نے مشاورت کیساتھ ڈاکٹر محمد امجد کو مسلم لیگ( ق) کا ایڈیشنل سیکرٹری جنرل نامزد کردیاہے مرکزی سکرٹری اطلاعات مصطفی ملک نےاس بڑے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے پارٹی کے مشاورتی اجلاس میں چوہدری سرور،چوہدری شافع حسین،چوہدری سالک حسین سمیت مرکزی راہنماء شریک تھے جنکی موجودگی میں پارٹی قیادت نے اس فیصلے کی منظوری دی ہے ڈاکٹر امجد کو اسلام آباد سمیت تمام صوبوں میں پارٹی دفاتر آپریشنل کرنے کی بھی ذمہ داری سونپ دی گئی۔مصطفیٰ ملک مرکزی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ق کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر امجد پارٹی کو مزید فعال اور متحرک بنانے کے لیے بھرپور اقدمات اٹھائیں گے ۔عام انتخابات میں ڈاکٹر محمد امجد اسلام آباد سے پارٹی کے امیدوار بھی ہونگے انکی تقرری سے پارٹی مزید مضبوط ہو گی ۔ ڈاکٹر محمد امجد نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین ،چوہدری سرور ، پارٹی قیادت کا مشکور ہوں ۔مسلم لیگ کو گراس روٹ لیول تک منظم کروں گا،مسلم لیگ آئندہ انتخابات میں بڑی سیاسی قوت بن کر ابھرے گی۔دیگر جماعتوں سے لوگ رابطے میں ہیں، قوم کو صاف ستھری قیادت دیں گے۔تنظیم سازی کو جلد مکمل۔کیا جائے گا ، اہل لوگوں کو آگے لائیں گے۔

متعلقہ خبریں