اہم خبریں

اسلام آباد پولیس کا جعلی اے ایس پی مردان میں گرفتار

اسلام آباد(اے بی این نیوز)مردان پولیس حکام نے اسلام آباد پولیس کا جعلی اے ایس پی گرفتار کر لیا۔جعلی اے ایس پی بن کر ملزم شہریوں سے فراڈ میں ملوث تھا۔ملزم خود کو اسلام آباد پولیس کا اے ایس پی ظاہر کرتا اور واردات کرتا تھا۔ملزم مختلف ایس ایچ اوز اور پولیس اہلکاروں سے ایزی پیسہ کے ذریعے رقم بٹورتا تھا ۔مردان پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے ظابطے کی کارروائئ شروع کر دی۔مردان پولیس کا اسلام آباد پولیس سے رابطہ۔اسلام آباد پولیس نے جعلی اے ایس پی ہونے کی تصدیق کر دی۔

متعلقہ خبریں