اسلام آباد(اے بی این نیوز)گرفتار پی ٹی آئی خواتین کارکنوں پر جنسی اور جسمانی تشدد کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ میں خواتین پر جنسی اور جسمانی کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست پر سماعت عدالت نے حکومت پنجاب سے تفصیلی رپورٹ طلب کر رکھی ہے جسٹس سید شہباز رضوی نے سینیٹر زرقا سہروردی کی درخواست پر سماعت کی درخواست میں صوبائی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے
درخواست گزار کی جانب سے ایڈوکیٹ زمان ودگ اور نعمان سمش قاضی عدالت میں پیش ہوئے،سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ اس طرح کی درخواست پہلے سے فائل ہیں ،اس درخواست میں بھی اسطرح کی استدعا کی گئی ہیں،عدالت نے فائل چیف جسٹس کو بھیجوادی۔پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد کارکنوں نے پرامن احتجاج کیا،پولیس نے مختلف الزامات لگا کر خواتین سمیت پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کیا۔مرد پولیس اہلکاروں نے گھروں میں گھس کر خواتین کو گرفتار کیا۔خواتین کارکنوں پر جنسی اور جسمانی تشدد کے واقعات سامنے آئے۔عدالت گرفتار تمام پی ٹی آئی خواتین کے تحفظ، وقار اور تکریم کا حکم دے،عدالت گرفتار پی ٹی آئی خواتین کارکنوں کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے، عدالت خواتین پر جنسی اور جسمانی تشدد کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا حکم دے،
