اسلام آباد (نیوزڈسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت نے روس سے تیل پاکستان لانے کا وعدہ سچ کرکے دکھایا ہے ، اس کہتے ہیں عوام کی سچی خدمت ۔
الحمدللہ، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں اتحادی حکومت نے روس سے خام تیل پاکستان لانے کا وعدہ سچ کر دکھایا۔ روس سے رعایتی قیمت پر خام تیل کا بحری جہاز کراچی پہنچ گیا ہے ۔ پاکستان کی تاریخ میں روس سے آنے والا تیل کا یہ پہلا جہاز ہے۔ اسے کہتے ہیں وعدوں کی تکمیل، اسے کہتے ہیں ملک… pic.twitter.com/luzTsJOe6b
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) June 12, 2023
آ ج سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسے کہتے ہیں وعدوں کی تکمیل، یہ ہے عوام کی سچی خدمت۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف عوام سے کیے وعدوں کو پورا کر رہے ہیں ،ایک سال کی مخلصانہ محنت رنگ لا رہی ہے۔ واضح رہے کہ خام تیل لے کر روس کا پہلا جہاز پاکستان پر پہنچ گیا ۔