اہم خبریں

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ڈولفن فورس کاجوان شہید ہوگیا

لاہور (نیوز ڈیسک) ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ڈولفن فورس کاجوان شہید ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈولفن فورس کا جو ان ڈیفنس میں ڈاکو ؤں کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا ، جو آج جنرل ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔اس حوالے سے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بھی شہید اہلکار حافظ محمد نعمان کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ شہید کے لواحقین کا بھرپور خیال رکھا جائیگا۔شہید کی نماز جنازہ پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ میں ادا کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں