اہم خبریں

حکومت کا بچت پلان مستر د ،تاجروں نے مارکیٹیں 8 بجے بند کرنے سے انکار کردیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت کا بچت پلان مسترد ،تاجروں نے مارکیٹیں 8 بجے بند کرنے سے انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان انجمن تاجران نے حکومتی بچت پلان کے تحت مارکیٹیں 8بجے بند کرنے کے فیصلہ پر کہا کہ بجلی بچانے کیلئے اپنا کاروبار قطعی طور پر بند نہیں کریں گے۔اس حوالے سے آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ،سیکرٹری و کنونیئر ٹریڈرز کمیٹی آئی سی سی آئی خالد چوہدری نےدیگر کے ہمراہ اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ اس قبل حکومت مختلف اوقات میں رات 8 بجے دکانیں بند کروانے کی کوشش کر چکی ،لیکن ناکام ہوئی ، پیک آورز میں تاجر سب سے مہنگی بجلی کا خریدار ہے،حکومت مفت بجلی کی سپلائی اور بجلی چوری کو کنٹرول کرے ، ہمیں دکانیں بند کرنے کا نہ کہا جائے ۔

متعلقہ خبریں