اہم خبریں

معاشرے کے تمام طبقات چائلڈ لیبر کی حوصلہ شکنی کریں،راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد(اے بی این نیوز)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا عالمی چائلڈ لیبر ڈے کے موقع پر خصوصی پیغام جاری۔سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں، بچوں سے مشقت لینا ان سے ان کا بچپن چھین لینے کے مترادف ہے، آئین پاکستان بچوں کے حقوق کے تحفظ کی مکمل ضمانت دیتا ہے ، آئین پاکستان بچوں کے حقوق کے تحفظ کی مکمل ضمانت دیتا ہے، پاکستان بچوں کو مشقت سے بچانے کے عالمی کنونشن کا سگنیٹری ہے،بچوں کو مشقت سے بچانے کے عالمی معاہدات پر سختی سے عمل پیرا ہے، معاشرے کے تمام طبقات کو چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے

متعلقہ خبریں