اہم خبریں

بھارت کو شکست ، ایشیا کپ کیلئے پاکستان کا تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل قبول کرلیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )بھارت کو شکست ، ایشیا کپ کیلئے پاکستان کا تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل قبول کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایشیاکپ 2023 میں ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان اور سری لنکا میں کھیلا جائیگا، میچز کی میزبانی پاکستان کرے گا لیکن حتمی اعلان ایشین کرکٹ کونسل کرے گی، ایشیاکپ کے 4 میچ لاہور جبکہ بقیہ 9 میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے اگر بھارت فائنل میں بھارت آتا ہے تو فائنل بھی سری لنکا میں ہوگا۔ واضح رہے کہ ایشیاکپ میں بھارت نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا تھا۔

متعلقہ خبریں