اہم خبریں

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، محکمہ موسمیات

اسلام آباد(اے بی این نیوز)آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم خشک اورگرم جبکہ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی توقع، محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی پنجاب ، خیبر پختونحوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر ژالہ باری کا بھی امکان، شمال مشر قی بلوچستان اورزیریں سندھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر ژالہ باری کا بھی امکان،ملک کے میدانی اضلاع میں بعدازدوپہر آندھی چلنے،لسبیلہ ، مکران ،آوران اور تربت میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا ۔بلوچستان کےبیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا،میانوالی،سرگو دھا،جھنگ ،فیصل آباد،قصور اور لاہورمیں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

متعلقہ خبریں