بمبئی (اے بی این نییوز)کرکٹ ورلڈ کپ کا ابتدائی شیڈول پاکستان کے اعتراض کے باوجود پاک بھارت میچ احمد آباد میں رکھ دیا۔ شیڈول آئی سی سی اپنے ممبر ممالک سے منظوری کے بعد جاری کرے گا ،پاکستان اور بھارت کا میچ اکتوبر کو احمد آباد میں رکھا گیا ہے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق اکتوبر کو ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستان کے ابتدائی میچ کوالیفائر ٹیموں کیساتھ اور اکتوبر کو حیدر آباد دکن میں ہونگے۔ اکتوبر میں آسٹریلیااور پاکستان کے مابین میچ بنگلور میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کا افغانستان سے میچ اکتوبر میں چنائے میں شیڈول جبکہ پاکستان کا بنگلا دیش سے اکتوبر میں کولکتہ ،نیوزی لینڈ کیساتھ نومبر میں بنگلور میں میچز کھیلے جائیں گے ۔ پاکستان کا آخری میچ انگلینڈ سے نومبر میں کولکتہ میں شیڈول ہے۔
