اہم خبریں

ڈرائی فروٹ سمجھ کر زہریلا بیج کھانے سے 14 افراد کی حالت غیر ہو گئی

میاں چنوں(نیوز ڈیسک) ڈرائی فروٹ سمجھ کر زہریلا بیج کھانے سے 9 بچوں سمیت 14 افراد بے ہوش ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کے نواحی گاؤں میں 124 پندرہ ایل میں یہ واقعہ پیش آیا، جہاں ہرنولی ،جنگلی شڑی بوٹی کا بیج کھانے سے 9 بچوں سمیت 14 افراد کی حالت غیر ہوگئی، متاثرین کو ٹی ایچ کیو منتقل کردیا گیا ۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ بچوں نے ٹیوب ویل میں نہانے کے بعد پاس لگی ہرنولی کے بیجوں کو ڈرائی فروٹ سمجھ کر کھا یا اس کے بعد گھر بھی لے آئے جہاں گھر والوں نے بھی یہ بیج کھائے جس کی وجہ سے تمام کی حالت غیر ہو گئی ۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اب تمام متاثرین کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

متعلقہ خبریں