کوٹلی (نیوز ڈیسک) آزاد کشمیر کے علاقے کوٹلی میں افسوسناک ٹریفک حادثہ ، زائرین کی بس کھائی میں جا گر ی ، 10 افراد جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق کوٹلی کے گاؤں کرائی کے مقام پر زائرین کی بس کھائی میں جا گری،جس کے باعث 10 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ واضح رہے کہ یہ واقعہ خطرناک موڑ تیز ی سے کاٹنے کی وجہ سے پیش ، حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے وہ نیریاں شریف سے عرس تقریبات کے اختتام پر گھروں کو جا رہے تھے، حادثے میں جاں بحق اور زحمی ہونے والوں کو ڈی ایچ کیو میر پور منتقل کر دیا گیا ۔
