اہم خبریں

وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کی صدارت میں ہم خیال گروپ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کی صدارت میں ہم خیال گروپ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں 16ارکان اسمبلی کی شرکت ،4 ارکان اسمبلی بذریعہ ٹیلی فون شریک ہوۓہم خیال گروپ کے 20ارکان اسمبلی کا وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا،ممبران نے مالی اور سیاسی مسائل خوش اسلوبی سے حل کرنے پر وزیراعظم کو مبارکباد دی اجلاس میں کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئیارکان اسمبلی نے وزیراعظم کو ترقیاتی اور غیر ترقیاتی بجٹ کے حوالے سے اپنی آرا دیں،وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ آمدہ بجٹ میں ترقیاتی بجٹ میں مناسب رقوم مختص کی جائیں گی ،غیر ترقیاتی اخراجات کو کم کیا جائے گا ،پسماندہ علاقوں کی ترقی پر فوکس کیا جائے گا ،آزادکشمیر خوبصورت خطہ ہے اسے سیاحوں کیلیے پرکشش بنائیں گے ،بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر خاص توجہ دی جائے گی ،تعلیم اور صحت کے شعبوں پر خاص فوکس کیا جائے گا ،عوام کی فلاح وبہبود کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔

متعلقہ خبریں