لاہور(نیوزڈیسک) صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) وزیراعظم شہباز شریف سے ن لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز کی ملاقات ،آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر تفصیلی گفتگو ۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز ملتان جانے پہلے وزیراعظم شہباز شریف سے ماڈل ٹاؤن میں ملاقات کی جہاں انہوں نے حالیہ سیاسی صورتحال سے متعلق شہبازشریف سے مشاورت کی ۔اس مشاورتی اجلاس میں اعظم نذیر تارڑ، رانا ثناء اللہ اور عطاء تارڑ شامل تھے ۔
