ممبئی(نیوز ڈیسک) بھارتی فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے سینئر اداکار منگل دھلون انتقال کر گئے ۔
تفصیلات کے مطابق منگل دھلون کافی عرصہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے، گزشتہ روز انہیں حالت تشویشناک ہونے کی صورت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں وہ کئی روز آئی سی یو میں رہے لیکن صحت یاب نہ ہوسکے اور آج صبح ا انتقال کر گئے ۔انہوں نے جنون اور بنیاد میں بہترین اداکاری کرکے کافی شہرت حاصل کی ،ان کی دیگر فلموں میں ٹرین ٹو پاکستان، دل تیرا عاشق، رنبھومی شامل ہیں ۔ انہوں ٹی وی میں جاندار ادا کاری کی اور بہت سے ایوار ڈ حاصل کیے ۔
