اہم خبریں

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اُوپر لگائی گئی فرد جرم کومضحکہ خیز قرار دیدیا

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اُوپر لگائی گئی فرد جرم کومضحکہ خیز قرار دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جارجیا میں کنونشن سے خطاب میں اپنے اوپر لگائی گئی فرد جرم کو صدارتی الیکشن میں مداخلت کے مترادف قرار دیا،ہم سیاسی اسٹیبلشمنٹ کا مقابلہ کرنے جا رہے ہیں لیکن میں کبھی ہار نہیں مانوں گا نہ اپنا مشن چھوڑوں گا۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر اور ان کی ٹیم پر الزام لگایا کہ جوبائیڈن انتظامیہ شیطانی کھیل، کھیل رہی ہے، مجھ پر بے بنیاد فرد جرم امریکا کی تاریخ میں طاقت کی سب سے خوفناک زیادتیوں میں سے ایک ہے۔

متعلقہ خبریں