اہم خبریں

غیر منقولہ جائیدادوں پر ٹیکس وصولی نوٹس کا معاملہ، وفاقی حکومت اور ایف بی آر سے جواب طلب

لاہور(نیوز رڈیسک)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے غیر منقولہ جائیدادوں پر ٹیکس وصولی نوٹس کا معاملہ وفاقی حکومت اور ایف بی آر سے جواب طلب کرلیا،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت غیر منقولہ جائیدادوں پر ٹیکس وصولی کا اختیار نہیں رکھتی ہے،وفاقی حکومت نے ٹیکس وصولی کے قانون کے سیکشن 7 کے تحت نوٹس جاری کیے،اٹھارویں ترمیم کے بعدوفاق غیر منقولہ جائیدادوں پر ٹیکس وصول نہیں کر سکتاہے،غیر منقولہ جائیدادوں پر ٹیکس وصول کرنا صوبائی حکومتوں کا کام ہے،استدعا ہے کہ عدالت ٹیکس وصولی کے جاری نوٹس کو کالعدم قرار دے۔

متعلقہ خبریں