برلین(نیوز ڈیسک) پاکستانی شوبزانڈسٹری سب زیادہ زیربحث رہنے والا جوڑا ،اداکار منظر صہبائی اپنی اہلیہ ثمینہ احمد کے ہمراہ برلین میں سیر سپاٹے، تصاویر بھی شیئر کردیں ۔تفصیلات کے مطابق سینئر اداکاروں کی یہ جوڑی ان دنوں جرمنی کے شہر برلین میں موجود ہیں۔ منظر صہبائی اور ثمینہ احمد اپنے اس ٹریپ کو بہت انجوائے کر رہے ہیں جو ا کی شیئر کردہ تصاویر سے واضح ہے۔
ا نسٹاگرام پر اُن کی طرف سے شیئر کردہ تصاویر میں سے ایک پر انہوں نے کپشن لکھا کہ پریوں کی کہانی کا سفر ،اس کے علاوہ ایک اور کپشن میں انہوں نے کہا کہ اپنے گھر کے سامنے ،اس کے ساتھ انہوں نے دل والا ایموجی بھی بنایاجو ٹریپ کے دوران ان کے خوشگوار موڈ کی عکاسی کرتا ہے ۔
								
								
				
													














