اہم خبریں

شعیب اختر نے نوجوانوں کو دوسری شادی کے حوالے سے مشورہ دیدیا

راولپنڈی(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا کہ اسلام میں چارشادیوں کی اجازت ہے لیکن مردکو ایک ہی کرنی چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے اپنے انٹرویو میں نجی زندگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری شادی والدین کی مرضی سے اچانک ہی ہوئی میں اپنی والدہ کا خدمت گزار بیٹا ہوں، ان کی کبھی کوئی بات رد نہیں کی اسی لیے مجھے بہت آسانیاں ملیں ۔ انہوں نے کہا کہ میر ی والد ہ سے میری ساس کی ملاقات حج کے سفر کے دوران ہوئی انہوں نے میری والدہ کی پیر نی سمجھ کر بڑی خدمت کی، میری والدہ انہیں بتایا میں پیرنی نہیں شعیب اختر کی والدہ ہو اسی لیے لوگ مجھ سے ملنے آتے ہیں،میری عزت کرتے ہیں ،اسی طرح حج سے واپسی پر والدہ نے دعوت پر سب کو بلوایا اور وہیں مجھے میری ہونے والی اہلیہ سے بھی ملوایا گیا میر ی شادی طے ہوئی جو بڑی ہی سادگی سے ہوئی، میرے دو بیٹے میکائیل اور مجدد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیوی کے میڈیا پر آنے پر کوئی پابندی وہ خود ہی میڈیا پر نہیں آنا چاہتیں ۔ اپنے انٹرویوں میں انہوں نے دوسری شادی کے حوالے بتایا کہ اسلام میں چارشادیوں کی اجازت ہے لیکن مردکو ایک ہی کرنی چاہیے،لڑکی اپنا سب کچھ چھوڑ کر آتی ہے ،مرد کو اس کی حفاظت کرنی چاہیے تاکہ وہ اپنی بیوی کا آئیڈیل بن سکے ،اللہ نے پاک دامن حوبصورت بیوی دی ، دوسری شادی نہیں کروں گا۔

متعلقہ خبریں