اہم خبریں

طیارہ حادثے میں زندہ بچ جانیوالے 4 بچے 5 ہفتوں بعد کولمبیا کے جنگل سے مل گئے

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) طیارہ حادثے میں زندہ بچ جانیوالے 4 بچے 5 ہفتوں بعد کولمبیا کے جنگل سے مل گئے۔تفصیلات کے مطابق کولمبیا سے تعلق رکھنے والے یہ بچے چھوٹا سیسنا طیارے پر سوار تھے ، انجن میں خرابی کی وجہ سے طیارہ کولمبیا کے جنگل میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوئے تاہم طیارے میں سوار 4 بچوں کو زندہ تلاش کر لیا ،جن کی عمریں 4 سے 12 سال کے درمیان ہیں جبکہ ان میں تین لڑکیاں اور ایک لڑکا ہے۔ بچوں کے دادا نے بچوں کے زندہ بچ جانے کو مجزہ قرار دیدیا ۔واضح رہے کی گمشدہ بچوں کو کولمبین فوج نے کھوجی کتوں کی مدد سے تلاش کیا گیا ،امدادی کارروائیوں میں کولمبیا کی فوج اور فضائیہ نے حصہ لیا ۔

متعلقہ خبریں