استنبول(نیوز ڈیسک) دنیا کی سب بڑی جعلی کرنسی کھیپ پکڑی گئی ،ترک فورسز نے ایک ارب ڈالر کی جعلی کرنسی ضبط کرلی۔تفصیلات کے مطابق ترکیہ کی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 1 ارب ڈالر کی جعلی کرنسی سمیت گھانا اور سویڈش 6 شہریوں کو گرفتار کرلیا۔ اس حوالے سے گورنر استنبول نے کہا کہ یہ ترکیہ کی تاریخ کا سب سے بڑی جعلی کھیپ ہے ،اس سے قبل اتنی بڑی تعداد میں جعلی کرنسی برآمد نہیں ہوئی۔
