سڈنی (نیورز ڈیسک ) آسٹریلیا میں ہونیوالے فیفا ویمن ورلڈ کپ کے لیے شائقین کا جوش عروج پر ، آغاز سے قبل ہی 10 لاکھ سے زائد ٹکٹس فروخت ہو گئے۔ ٹکٹوں کی فروخت کے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔فیفا ویمن ورلڈکپ آسٹریلیا اور سڈنی میں منعقد ہوگا،32 ٹیموں کا ایک ہی گول ہوگا ،ٹرافی گھر لے کر جانا ،اس دفع ویمن ورلڈ کپ میں تاریخی جوش و خروش دیکھنے کو ملے گا ،فرانس میں ہونے والے 2019کے ورلڈکپ میں 1 اعشاریہ 13 ملین شائقین فٹ بال میچ دیکھنے پہنچے تھے۔ اس دفع یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ اس دفع تعداد میں بڑا اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔