اسلام آباد(اے بی این نیوز)پانامہ پیپرز میں 436 پاکستانیوں کیخلاف تحقیقات کیلئے دائر درخواست پر سماعت شرو ع ،جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کیس کی سماعت کر رہا ہےدرخواست گزار امیر جماعت اسلامی سراج الحق کمرہ عدالت میں موجوددرخواست مرحوم طارق کی جانب سے ذاتی حیثیت سے دائر کی گئی تھی۔ عدالت کا کہنا تھا کہ درخواستیں نان پراسیکیوشن پر خارج کی جاتی ہے۔ جسٹس سردار طارق کا کہنا تھا کہ آپ اس معاملے میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔یہ عوام مے پیسے کا معاملہ ہے۔ جسٹس سردار طارق کا کہنا تھا کہ آپ نے 24 سماعتوں میں دلائل دیئے۔پھر اپ نے اچانک کہا کہ میرا کیس الگ کر دیں۔آپ کا مقصد صرف ایک فیملی کے خلاف کیس چلانا تھا۔ یہ بھی پاناما کا کیس تھا یہ بھی پاناما کا کیس ہے5 رکنی لارجر بینچ آپ کو ریلیف دینے لگا تھا۔ تب آپ کو عوامی پیسے کا خیال نہیں آیا۔
