اہم خبریں

پاناما لیکس میں 436لوگوں کے نام لیکن فیصلہ ایک کیخلاف آناافسوسناک ہے، سراج الحق

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ پاناما لیکس میں 436 پاکستانیوں کا نام تھا،افسوس کے صرف ایک فرد کیخلاف فیصلہ ہوا۔تفصیلات کے مطابق آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرپشن کے ناسور کیخلاف جدوجہد ہر ایک پر لازم ہے، جماعت اسلامی نے اس پر سب سے پہلے کارروائی کی درخواست کی تھی،افسوس کے صرف ایک فرد کیخلاف فیصلہ آیا لیکن دیگر 435 افراد کیخلاف کچھ نہ ہوا،ملک میں احتساب کے ادارے کیا کر رہے ہیں یہ ایف آئی اے ، نیب سمیت دیگر اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ،اپوزیشن کیخلاف تمام کیسز کھل جاتے ہیں اور ادارے بھی تیز کام کرتے ہیں جب یہ لوگ حکومت میں آتے ہیں تو ان کے تمام کیس بند ہو جاتے ہیں لیکن میں پھر بھی انصاف کی امید کرتا ہوں۔

متعلقہ خبریں