اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سب سے مشہور جوڑے اداکار شہروز سبزواری اور اداکارہ سائرہ یوسف میں علیحدگی کے بعد فلم بے بی لیشیس عید الااضحیٰ پر ریلیز کی جائیگی۔ مداح دنوں طلاق بعد ایک ساتھ بڑے پردے پر دیکھنے کے لیے برجوش ہیں۔ واضح رہے کہ یہ فلم کویڈ کی وجہ سے مسلسل تاخیر کا شکارر رہی ہے ۔
ان دنوں شہروز سبزواری کی سابقہ ا ہلیہ اداکارہ سائرہ یوسف فلم کی پرموشن میں مصروف ہیں انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے بی لیشیس کو ٹیلی فلم کے طور پر پیش کرنے کا ارادہ تھا لیکن بعد میں اسے فیچر فلم بنانے کیلئے اسکرپٹ پر کام کیا گیا ، فلم کی کہانی جوانی کے پہلے پیار سے متعلق ہے جس کو بڑے دلچسپ انداز میں پیش کیا گیا ہے ۔ یہ فلم اچھا تجربہ تھا ، سب اداکاروں کیساتھ کام کر کے اچھا لگا۔ یاد رہے کہ فلم میں شہروز سبزواری ،سائرہ ، آدی ، عامر قریشی اور مانی سمیت دیگر شامل ہیں ۔
