اسلام آباد(اے بی این نیوز)آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کیلئے بڑے ریلیف کا امکان ،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس کیلئے 3 تجاویز تیار ،سرکاری ملازمین کو تنخواہوں اور ایڈہاک الاؤنس کی مد میں 30 فیصد،پنشن میں 20 فیصد جبکہ میڈیکل اور کنوینس الاؤنس میں بھی اضافے، ایڈہاک الاؤنس میں 10 فیصد جبکہ میڈیکل الاؤنس اور کنوینس الاؤنس میں ایک سو فیصد اضافہ تجویز،دوسری تجویز میں ایڈہاک الاؤنس میں 25 فیصد اور دیگر الاونسوں میں مناسب اضافہ تجویز کیا گیا ہے ،تیسری تجویز میں گریڈ 1 تا 16 ایڈہاک الاؤنس میں 30 فیصد اضافہ جبکہ دیگر الاونسوں میں 50 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا،گریڈ 17 سے 22 کے افسران کی تنخواہ میں 20 فیصد جبکہ دیگر الاونسوں میں 50 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے،تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا حتمی فیصلہ آج وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا جائے گا..
